Sports
ایشین گیمز اسکواش ایونٹ: پاکستان کا شاندار آغاز، اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
جاپان مین جار ی ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کا آغاز شاندار رہا ہے جہاں 5 میں سے 3 میچز جیت کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
مصنف عتیق الرحمان119K بار پڑھا

جاپان مین جار ی ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کا آغاز شاندار رہا ہے جہاں 5 میں سے 3 میچز جیت کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
مکسڈ ڈبل ایونٹ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نے نیپال کے بپانا بلون اور ارہنت سمہا کو 0-2 سے، مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے جبکہ دیانور زمان نے فلپائن کے وین ایرو اینجلو کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
دوسری جانب ویمنز سنگلز میں پاکستان کی مہنور علی اور ثنا بہادر کو بالترتیب سنگاپور اور ایران کے کھلاڑیوں سے شکست ہوگئی۔



