ابھیشیک شرما نے شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2026ء ) بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ دن کے اندر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو بالکل مختلف ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ افغانستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے ابھشیک جاپان کے خ

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2026ء ) بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ دن کے اندر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو بالکل مختلف ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ افغانستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے ابھشیک جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔ یہ 2026ء میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دسواں موقع ہے جب ابھیشیک شرما ڈک پر آؤٹ ہوئے جو ایک کیلنڈر ایئر میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ ڈک ہیں۔ ابھیشیک کے 10 میں سے 7 ڈک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیں۔ اس سے قبل راشد خان 2019ء اور شاداب خان 2024ء میں نو، نو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ روز قبل ابھشیک نے افغانستان کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔



