محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنے دی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی نہ نہیں کھیلنے دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نہ ک

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی نہ نہیں کھیلنے دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ رضوان کا فٹنس ٹیسٹ نہیں بلکہ انکوائری ہے، پی سی بی نے رضوان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے منع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رضوان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ ایس این جی پی ایل کو اسلام آباد میں جوائن کیا تھا، شان مسعود کی غیرموجودگی میں رضوان کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کپتانی کا کہا گیا تھا، رضوان نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے پریکٹس سیشن اور ٹیم میٹنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایس این جی پی ایل منیجمنٹ سے رابطہ کیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ انکوائری چل رہی ہے، رضوان کو واپس بھیج دیں۔ رضوان کو ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ نے پی سی بی کے حکم سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل منیجمنٹ رضوان کا فوراً فٹنس ٹیسٹ لینےکے لیے تیار تھی۔ ذرائع کے مطابق لاہور پہنچ کر رضوان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا تاہم رضوان کو این سی اے میں پریکٹس کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے وطن واپسی پر کسی کھلاڑی کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے لیے فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا۔ محمد رضوان آج کل اپنے آبائی شہر پشاور میں پریکٹس کر رہے ہیں۔



