ناروے کے معروف فٹبالر ارلنگ ہالینڈ اور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی ایک وائرل فٹبال میم کو حقیقت میں تخلیق کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ارلنگ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ نوڈلز کھاتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں ناروے کے فٹبالر کو نوڈلز کھاتے ہوئے اچانک آئینے کی جانب دیکھتے اور اپنے عکس کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کا مزاحیہ ردِعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔