بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرید نورنگ کلب اور میراخیل نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن اسرار بنگش کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فرید نورنگ کلب نے غنڈی میراخانحیل کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر اگلے رانڈ کے لئیکوالیفائی کرلیا اور دوسرے میچ میں میرا خیل کلب نے تپئی میران شاہ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-5 پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے رانڈ میں جگہ بنا لی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔