رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب کی پاکستان کی کم عمر کوہ پیما سلینا خواجہ اور ان کے والد کو طویل ترین ٹریل ریس میں شاندار کامیابی پر مبارکباد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2026ء) رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان (آر ایچ سی پی) کی جانب سے پاکستان کی کم عمر ترین اور ہونہار کوہ پیما سلینا خواجہ اور ان کے والد کو پاکستان کی طویل ترین ٹریل

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2026ء) رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان (آر ایچ سی پی) کی جانب سے پاکستان کی کم عمر ترین اور ہونہار کوہ پیما سلینا خواجہ اور ان کے والد کو پاکستان کی طویل ترین ٹریل ریس 100 SAVAGE میں والہانہ اور شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ترجمان رننگ اینڈ سائیکنگ کلب پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسی مخصوص تربیت یا تیاری کے بغیر محض چند گھنٹے قبل ریس کا علم ہونے کے باوجود اس مشکل ترین چیلنج کو قبول کرنا اور مسلسل تین دن تک نتھیا گلی سے ٹھنڈیانی (40 کلومیٹر روزانہ) کے کٹھن ٹریل پر عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کرنا واقعی بے مثال ہے۔ واضح رہے کہ سلینا خواجہ نے تینوں دن فی میل کیٹگری میں پہلی پوزیشن اور مجموعی طور پر فرسٹ فی میل فنشر کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے والد ملک کے بہترین اور ایلیٹ رنرز کی موجودگی میں اوور آل سیونتھ پوزیشن حاصل کی۔ نتھیا گلی سے ٹھنڈیانی کا یہ روٹ 8000 میٹر کی مہم جوئی کی تیاریوں کا حصہ تو تھا ہی لیکن تین دن مسلسل اس انڈورینس کو برقرار رکھنا ان کے غیر متزلزل جذبہ کا ثبوت ہے۔ سلینا اور ان کے والد کا یہ جذبہ پاکستان کے تمام اراکین، نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ آر ایچ سی پی کو آپ کی اس تاریخی کامیابی پر بے حد فخر ہے۔



