Sports
ایشین گیمزکرکٹ: پاکستان ویمن ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا
نِشِن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا ہے۔
مصنف UrduPoint118K بار پڑھا

نِشِن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2026ء ) ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ بعدازاں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



