لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2026ء ) مبینہ آن لائن جوئے کی تحقیقات کے سلسلے میں کرکٹر محمد رضوان کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے ذرائع کے مطابق محمد رضوان کے مبینہ طور پر سٹہ کمپنیوں سے رابطے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر کے موبائل سے کمپنی کے مالک سے مبینہ گفتگو کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان سے ہوٹل لابی میں موبائل لیا گیا، محمد رضوان نے ہوٹل میں موبائل دینے سے انکار کیا تھا۔ رضوان اور امام الحق کے موبائل کا فرانزک این سی سی آئی اے کررہی ہے، رضوان کے ایجنٹ کے ساتھ مبینہ طور پر گفتگو کی چھان بین جاری ہے۔