نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے راچن رویندرا کی انجری کی تصدیق کر دی ہے۔
اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق آکلینڈ میں پروموشنل شوٹ کے دوران راچن رویندرا کے دائیں کندھے میں ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی۔
ابتدائی طور پر کسی بڑی چوٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔