اکرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2026ء) گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن (جی ایف اے)نے اعلان کیا ہے کہ گھانا کی قومی فٹ بال ٹیم بلیک سٹارز 4 اکتوبر کو طنجہ (کینجئیر) میں مراکش کے خلاف بین الاقوامی فرینڈلی میچ کھیلے گی۔ جی ایف اے کے مطابق دونوں ٹیمیں اس میچ کو ستمبر اور اکتوبر کے انٹرنیشنل ونڈو کے دوران اپنے سکواد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کریں گی۔ یہ ونڈو افریقاکپ آف نیشنز 2027 کے 2 کوالیفائنگ میچوں پر بھی مشتمل ہے۔گھانا کی ٹیم افریقاکپ آف نیشنز کی کوالیفائنگ مہم کا آغاز 24 ستمبر کو کوٹ ڈی آئیوری (آئیوری کوسٹ) کے خلاف غیر ملکی سر زمین پر کھیلے جانے والے میچ سے کرے گی۔