اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) شہدا پاکستان اینڈ سلیم ناظم اولیمپین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریاں کے حوالے سیآرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل )ہفتہ کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر محمد یامین بھٹی کریں گے۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ اور انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام شہدا پاکستان اینڈ سلیم ناظم اولیمپین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 20 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔