زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں خان جی کلب لکی نے آئیڈیل اکیڈمی لتمبر کو 0-1 گول سے ہرا دیا
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں خان جی کلب ل

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں خان جی کلب لکی نے آئیڈیل اکیڈمی لتمبر کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس موقع پر خیبرپختو نخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے قائمقام صدر نصر اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔ جن کا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ گزشتہ روز بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں خان جی کلب لکی نے آئیڈیل اکیڈمی لتمبر کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گول کھیل کے پہلے ہاف میں ہوا اور آئیڈیل اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔



