جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم اور فیلکن ٹرائیتھلون کلب کے رکن فیضان احمد نے لاہور سے اسکردو تک 1100 کلومیٹر کا رننگ سفر 22 روز میں مکمل کرلیا۔ 
فیضان نے آج اسکردو پہنچ کر اپنا طویل اور مشکل رننگ چیلنج مکمل کیا، جس کے دوران انہوں نے پنجاب کے میدانی علاقوں سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں تک رننگ کی۔
فیضان کے سفر میں ناران، بابوسر ٹاپ، چلاس اور رائے کوٹ سمیت کئی مشکل مقامات شامل تھے، جہاں انہوں نے طویل فاصلوں، چڑھائیوں، دشوار گزار راستوں اور مختلف موسمی حالات کا سامنا کیا۔ 22 روزہ رننگ کے دوران فیضان نے مجموعی طور پر 1100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔