National
لکی مروت میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، خودکش حملہ آور ہلاک
لکی مروت کے تھانہ براگی کی حدود میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
مصنف زرمین زہرا53K بار پڑھا

لکی مروت کے تھانہ براگی کی حدود میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی آئی ای ڈی بنائی گئی ہے، تھانہ براگی کی حدود میں گاڑی کی نشاندہی پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کی، گاڑی میں پڑے ڈرمز میں بڑی مقدارمیں بارود موجود تھا۔
مقابلے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی، مقامی پولیس اور کیو آر ایف کی نفری جائے وقوعہ پہنچی، معائنہ کیا گیا تو گاڑی میں پڑے ڈرمز میں بڑی مقدار میں بارود موجود تھا۔



