National
ریفرنڈم و صوبے کی بات کرنا غیر آئینی نہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اور صوبے کی بات کرنا غیر آئینی نہیں ہے۔
مصنف Anwar Danish33K بار پڑھا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اور صوبے کی بات کرنا غیر آئینی نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہے کہ میئر کراچی مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں تو وہ اپنا الیکشن دیکھ لیں۔
علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی بات کر رہے ہیں 18 سال سے اقتدار کس کے پاس ہے؟ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر کا کیا حال ہے جا کر عوام سے پوچھیں، حیدرآباد میں عوام کو تو پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔
قانون کا نفاذ حکومت کا فرض، کسی سیاسی شخصیت کا احسان نہیں: علی خورشیدی


