وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے آبادگار ڈی اے پی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔
کراچی میں ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہاریوں کو کاشت کے وقت مالی مدد اور فصل فروخت کرنے پر اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہاری کی وجہ سے ہماری صنعتیں چلتی ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے ہاری کارڈ متعارف کروایا ہے۔ سندھ حکومت نے ہمیشہ ہاریوں کو سپورٹ کیا۔ کسانوں کو سپورٹ کرنے سے خوراک کی کمی پوری ہوگی۔