وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت کا مؤقف واضح ہے، اس حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دیں تو صوبے بنا دیے جائیں اور اگر مخالفت کریں تو ایسا نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عوامی رائے کا راستہ ہموار کیا جائے اور فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں، ریفرنڈم کروانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرانے کی شق واضح ہے۔