بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ کے شو کے دوران فون پر ایک دوسرے پر تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار حالیہ قسط میں روی کشن کے ہمراہ مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن سیزن 9‘ میں شریک ہوئے۔
شو کے ایک تفریحی راؤنڈ کے دوران اکشے نے اپنی اہلیہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کو فون ملایا، تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ٹوئنکل کے تیکھے اور مزاحیہ جملوں کا نشانہ بن جائیں گے۔ دونوں کی یہ دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔
شو میں 5 پوائنٹس حاصل کرنے کے ٹاسک کے تحت اکشے نے ٹوئنکل کو فون کیا۔ فون اٹھاتے ہی ٹوئنکل نے شکایت کی کہ رات بھر مشکل سے نیند آئی تھی اور صبح 6 بجے بھجن چلا کر اور انوپ جلوٹا کی طرح بلند آواز میں گا کر نیند خراب کر دی گئی، ساتھ ہی انہوں نے طنز کیا کہ کم از کم باتھ روم کا دروازہ تو ٹھیک سے بند کر لیا کریں۔