Entertainment
’دھرمیندر کو گئے 1 سال نہیں گزرا، پوری زندگی گزر گئی‘: شوہر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی کے احساسات
بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ، سیاست دان ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور محبت بھرے تعلق کی یادیں تازہ کی ہیں۔
مصنف Wajiha Naz49K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ، سیاست دان ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور محبت بھرے تعلق کی یادیں تازہ کی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم باغبان کی اداکارہ نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دھرمیندر کے ساتھ ازدواجی زندگی کے 45 برسوں کی یادوں کو تازہ کیا۔
ہیما مالنی نے کہا کہ وہ میرے بہترین دوست تھے، شاید میں ان کے ساتھ اتنا وقت نہیں گزار سکی جتنا گزارنا چاہتی تھی، لیکن ہم نے جو وقت بھی ساتھ گزارا، وہ میرے لیے نہایت قیمتی اور سکون بخش تھا، تاہم کسی بھی چیز سے آپ کو اپنے کسی عزیز کے بچھڑنے کے لیے تیار نہیں کیا جا سکتا۔
ہیما مالنی نے اب فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی


