Entertainment
مجھے ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے رکھا گیا تھا: اداکارہ کے سابق باڈی گارڈ کا انکشاف
بالی ووڈ اداکار اور باڈی بلڈر کیتن کاراندے نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایشوریا رائے بچن کے باڈی گارڈ کے طور پر ملازمت پر رکھا گیا تھا۔
مصنف Wajiha Naz137K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار اور باڈی بلڈر کیتن کاراندے نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایشوریا رائے بچن کے باڈی گارڈ کے طور پر ملازمت پر رکھا گیا تھا۔
اداکار کے مطابق تقریباً 20 سال قبل مجھے اداکارہ کو سلمان خان سے محفوظ رکھنے کی ذمے داری سونپی گئی تھی، تاہم سلمان خان سے اچانک سامنا ہونے کے بعد میں نے محض 2 دن میں یہ ملازمت چھوڑ دی تھی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیتن کاراندے نے بتایا کہ میں نے اس سے قبل کبھی عوامی سطح پر اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا کہ میں ایشوریا رائے کا باڈی گارڈ رہ چکا ہوں۔
53 سالہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟


