اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے دوران دل برداشتہ ہو کر رو پڑیں، غصے میں میک اپ بھی اتار دیا۔
وینا ملک نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شخصیت اور وزن سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
براہِ راست پروگرام کے دوران انہوں نے سب کے سامنے میک اپ صاف کیا اور اپنی اونچی ہیل کے جوتے اتار کر کہا کہ ہاں، ہاں میں موٹی ہوئی ہوں اور میرا قد بھی کتنا کم ہے لیکن کیا اس سے میری شخصیت اور پہچان ختم ہو گئی ہے؟ آج تک میں نے جو کام کیا، کیا اس کی کوئی حیثیت نہیں؟