Entertainment
اہلیہ کو لگتا ہے کہ مجھے کسی ماہرِ نفسیات کو دکھانا چاہیے: منوج باجپائی
بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے بعد اپنے کرداروں سے ذہنی طور پر باہر نکلنا میرے لیے آسان نہیں ہوتا۔
مصنف Wajiha Naz174K بار پڑھا

بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے بعد اپنے کرداروں سے ذہنی طور پر باہر نکلنا میرے لیے آسان نہیں ہوتا۔
فلم ’بھیا جی‘ کے اداکار کے مطابق اہلیہ بعض اوقات محسوس کرتی ہیں کہ مجھے کسی ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ میں اداکاری اور گھریلو زندگی کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے میں دشواری محسوس کرتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا کہ پیچیدہ کردار ادا کرنے کے اثرات اکثر شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ذہن پر برقرار رہتے ہیں۔
منوج باجپائی نے بذریعہ مصنوعی ذہانت آواز و تصویر کے استعمال کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا


