Entertainment
گلوکارہ شازیہ منظور تشدد کیس، نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور
لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکارہ شازیہ منظور پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
مصنف وقاص اعوان30K بار پڑھا

لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکارہ شازیہ منظور پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج سیف اللّٰہ ہنجرا نے ملزمان محمد نعمان، محمد سہیل اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔



