Entertainment
جمال پاشا نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی کوشش کی تھی: نشو بیگم
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ادکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر جمال پاشا کو پہلی بیوی اور بچوں سے دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
مصنف Rubab Shakeel146K بار پڑھا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ادکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے شوہر جمال پاشا کو پہلی بیوی اور بچوں سے دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر حالیہ وی لاگ میں بتایا ہے کہ جمال پاشا پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم ان کی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی، جمال پاشا نے مجھ سے شادی کے لیے مختلف بہانے بنائے اور یہاں تک کہا کہ اگر تم نے شادی نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گا۔
نشو بیگم کے مطابق میں اس وقت کافی معصوم تھی، میرے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا اور میرے چھوٹے بچے بھی تھے، میں نے جمال پاشا کو خودکشی سے منع کیا اور سمجھایا کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔
میرے وی لاگ سے ریمبو کو مسئلہ ہے: نشو بیگم


