Entertainment
عالیہ بھٹ ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ کے کور کی زینت بنیں گی
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو امریکی جریدے ٹائم کی پہلی ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ فہرست کے کور (سرورق) کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz149K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو امریکی جریدے ٹائم کی پہلی ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ فہرست کے کور (سرورق) کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بھارتی فلمی صنعت میں اپنے مؤثر کرداروں اور خواتین کے لیے زیادہ محفوظ اور مساوی پیشہ ورانہ ماحول کے فروغ کی مسلسل کوششوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
جریدے ٹائم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ کی ایک نمایاں شخصیت قرار دیا اور ان کے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر بھارت کی معروف اداکاراؤں میں شامل ہونے تک کے سفر کو اجاگر کیا۔
شاہ رخ خان دنیا کے 100 عظیم ترین فلمی ستاروں کی فہرست میں شامل


