لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2026ء) پاکستانی ڈرامہ " آپ کی عزت " جس میں اداکار احسن خان اور اداکارہ عروہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جو کہ سرحد کے دوسری جانب بھارت میں بھی دیکھے جانے لگا ہے جس کا ثبوت بالی ووڈ کی مشہور اداکار ممتاز کا حالیہ بیان ہے جس میں ان کا کہا کہ میں " آپ کی عزت " ڈرامہ دیکھ رہی ہوں جوکہ بہت ہی اچھی سیریز ہے۔ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ ڈرامہ پچھلے ہفتے یوٹیوب پر 3.2 ملین ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بھی رہا جبکہ ٹی آر پی  میں بھی ٹاپ پر جارہا ہے۔