Entertainment
دلجیت دوسانجھ کیلئے جاپان میں کوڑے دان تلاش کرنا چیلنج بن گیا
بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ جاپان کی صفائی ستھرائی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مصنف Fatima139K بار پڑھا

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ جاپان کی صفائی ستھرائی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاپان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں انہیں آئسکریم خرید کر اسے کھانے کے بعد کچرا پھینکنے کے لیے کوڑے دان تلاش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گلوکار نے ویڈیو میں جاپان کی صاف ستھری سڑکوں کی کچھ جھلکیاں دکھاتے اور دلچسپ انداز میں صفائی کے لیے موجود انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اتنا صاف ستھرا ہے کہ ان لوگوں نے کوڑے دان ہی صاف کر دیے ہیں، کہیں کوئی کوڑے دان نہیں ہے۔
جاپان کے لوگوں کو ’نفسیاتی‘ کہنا جنت مرزا کو مہنگا پڑ گیا


