پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار اکبر اسلام نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کی حقیقت بتا دی۔
معروف اداکارہ ثناء جاوید ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، چند برس قبل اداکارہ کو اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب شوبز سے وابستہ بعض افراد نے ان کے رویے اور سیٹ پر ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے بات کی تھی۔
اس صورتِ حال کے باعث انہیں مداحوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کے بعد ثناء جاوید نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کا سلسلہ شروع کیا اور ڈرامے کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی آئیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ مختلف اداکار کام کر رہے ہیں، جن میں اکبر اسلام بھی شامل ہیں، جو ان کے ہمسائے انکل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔