Entertainment
راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے جذباتی ہو گئیں
معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
مصنف Rubab Shakeel123K بار پڑھا

معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
راکھی ساونت اپنی بے باک اور متنازع شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی کھلی گفتگو اور مختلف موضوعات پر دوٹوک خیالات کے اظہار کے باعث بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں اسلام سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے اور وہ اکثر مسلمانوں، خصوصاً پاکستانیوں سے اپنی محبت کا ذکر کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں راکھی ساونت نے بی بی سی کو انٹرویو دیا، جس میں وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔
چڑیل کا طلبہ سے متعلق نامناسب بیان قابلِ قبول نہیں: راکھی ساونت کی کنگنا رناوت پر شدید تنقید


