بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں یامی گوتم نے اپنے کیریئر کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2012ء میں فلم وکی ڈونر سے کامیاب آغاز کے باوجود مجھے طویل عرصے تک اچھے کردار نہیں مل سکے۔
37 سالہ اداکارہ نے کہا کہ مسلسل مایوسی کے باعث میں نے اداکاری کو خیرباد کہنے اور اپنے آبائی شہر واپس جا کر نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔