Entertainment
جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے
بھارت میں جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران ایک ریل سے راتوں رات شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابیھنو بشٹ کے اسٹائل کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے۔
مصنف fahad176K بار پڑھا

بھارت میں جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران ایک ریل سے راتوں رات شہرت پانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابیھنو بشٹ کے اسٹائل کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے۔
بھارت میں امتحانی بےضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے معاملے پر کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ لیکر جنتر منتر پر احتجاج شروع کیا تھا، جس میں نوجونواں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی، جس کے بعد بھارتی وزیر تعلیم نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یوں یہ احتجاج اختتام کو پہنچا۔



