بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما نے اپنے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف ممبئی میں گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شادی کے 2 ماہ بعد گھر میں کافی پینے پر جھگڑا شروع ہوا تھا جس کے بعد مجھ پر تشدد کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو گوریگاؤں پولیس اسٹیشن میں ادیتی شرما کے شوہر، ساس اور نند کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔
ادیتی شرما نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد، مار پیٹ، زبانی بدسلوکی، کردار کشی اور گھریلو ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سسرالیوں نے جہیز میں لائے گئے زیورات کا ناجائز استعمال بھی کیا۔
بھارت: سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آکر 2 ماہ کی حاملہ خاتون نے خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ توشا شرما، جو تقریباً دو ماہ کی حاملہ تھیں، 12 مئی کی رات بھوپال کے علاقے کٹارا ہلز میں اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی ابھینیت سے پہلی ملاقات جون 2021 میں ایک آن لائن ایکٹنگ کلاس کے دوران ہوئی تھی، جہاں دوستی بعدازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ستمبر 2024 میں گوریگاؤں ویسٹ کے ایک فلیٹ میں ایک ساتھ رہنے لگے اور 12 نومبر 2024 کو دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی کر لی۔ شادی کے چند ہی دن بعد ان کے شوہر کا رویہ تبدیل ہوگیا اور لباس سمیت معمولی باتوں پر جھگڑے شروع ہوگئے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ شوہر گھر کے اخراجات میں حصہ ڈالنے کے بجائے اکثر ان سے پیسے لیتے تھے۔
بھارت : سسرالیوں نے 4 ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش جلادی

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گڑیا کی بڑی بہن نے والدین کو اطلاع دی۔ جب اہلِ خانہ گاؤں پہنچے تو چتا ابھی جل رہی تھی۔ انہوں نے آگ بجھا کر پولیس کو اطلاع دی۔

اداکارہ کی شکایت کے مطابق یکم جنوری 2025 کو کافی پینے کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا شدید تنازع میں بدل گیا، جس کے بعد شوہر نے ان کے کردار پر شک کرنا شروع کر دیا، ناجائز تعلقات کا الزام لگایا، موبائل فون چیک کرتا رہا اور آخرکار الگ کمرے میں سونے لگا۔
بھارتی اداکارہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں اپنے والدین سے بات کرنے سے روکا جاتا تھا، جبکہ ادیتی شرما نے  اپنی ساس پر الزام لگایا کہ انہوں نے شادی کے زیورات، اپنے پاس رکھ لیے اور متعدد بار مطالبہ کرنے کے باوجود واپس نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساس اور نند نے تنازعات کے حل کی کوششوں کے دوران ہمیشہ شوہر کا ساتھ دیا اور انہیں مسلسل ہراساں کیا۔