پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی آنے والی فلم مکھو کے لیے اداکار معمر رانا کو ادا کیے جانے والے معاوضے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت پیش کر دی۔
ان دنوں سنگیتا فلم مکھو کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلیٰ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
چند روز قبل گلوکار ذیشان روکھڑی، جنہیں ابتداء میں فلم مکھو کی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگیتا معمر رانا کا استحصال کر رہی ہیں اور انہیں فلم کے لیے صرف 5 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں، تاہم اب ہدایت کارہ نے اس حوالے سے وضاحت دے دی۔