کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) جوڈیشل مجسٹریت جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار فخر عالم کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمے میں ملزم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے جیولر ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ ملزم شہزاد کو زیر حراست ظہیر کی نشاندہی پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے فخر عالم کے گھر سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹی تھی۔ ملزمان نے طلائی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا۔ پولیس نے فخر عالم کے گھر سے لوٹے ہوئے زیورات ملزم شہزاد سے برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف فخر عالم کے مینجر یوسف نے 29 جنوری 2025 کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔