براڈ پیک برفانی تودہ حادثہ، لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2026ء) براڈ پیک کی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے کے بعد لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرچ اینڈ ریسک

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2026ء) براڈ پیک کی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے کے بعد لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو مشن میں پاکستان کے نامور کوہ پیما سرباز خان، شہزاد اور دیگر بین الاقوامی کوہ پیما متحرک طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوپیمائی کی تاریخ کے اس المناک حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے جدید ترین ڈرون کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ دشوار گزار اور خطرناک برفانی علاقوں میں لاپتا کوہ پیماؤں کی نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔ گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد تین کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر کے انہیں سکردو منتقل کر دیا تھا، جن میں ایک عمانی، ایک امریکی خاتون اور ایک نیپالی کوہ پیما شامل ہیں۔
Share
ٹیگز