خواہش ہے بطور ہدایتکارہ اپنی الگ شناخت بنائوں‘ لیلیٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2026ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہدایتکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ،فلم ’’مُکھو ‘‘میں سینئر ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ بطور اس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2026ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہدایتکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ،فلم ’’مُکھو ‘‘میں سینئر ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرتے ہوئے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے،ان کا تجربہ، کام کرنے کا انداز اور ہر سین پر ان کی گرفت میرے لیے ایک بہترین عملی تربیت ثابت ہو رہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ معروف ہدایتکار شہزاد رفیق نے بھی مجھے اپنی آئندہ فلم میں معاونت کی پیشکش کی ہے جسے میں اپنے لیے ایک بڑا اعزاز اور سیکھنے کا بہترین موقع سمجھتی ہوں۔میری خواہش ہے کہ آنے والے وقت میں بطور ہدایتکارہ اپنی الگ شناخت بنائوں اور ایسے معیاری منصوبے پیش کروں جو ناظرین کو پسند آئیں۔ میں پوری لگن کے ساتھ سیکھ رہی ہوں اور امید ہے کہ مستقبل میں اپنی ہدایتکاری کے ذریعے شائقین کی توقعات پر پورا اتروں گی۔
Share
ٹیگز