Entertainment
ترکیہ: اپوزیشن کو ایک اور دھچکا، اداکار سے میئر بنے اردال بشکچی اوغلو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
ایوارڈ یافتہ ٹی وی اداکار اور اپوزیشن میئر اردال بشکچی اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz144K بار پڑھا

ایوارڈ یافتہ ٹی وی اداکار اور اپوزیشن میئر اردال بشکچی اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انقرہ کے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 56 سالہ اردال بشکچی اوغلو ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے ان درجنوں رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں گزشتہ روز بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔
پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقرہ کے علاقے کے 9 صوبوں میں بیک وقت کارروائی کی گئی، جس میں 55 مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج


