نامور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی موت پر اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ’شیطان مرگیا‘ کے ریمارکس پر اداکار کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے کرارا جواب دے دیا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے اپنے والد کی موت کے بعد تنوشری دتہ کی جانب سے مسلسل دیے جانے والے متنازع بیانات پر خاموشی توڑ دی۔
ملہار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا پورا خاندان اس وقت صدمے اور غم کی حالت میں ہے، ایسے میں کسی کی موت پر اس طرح کے توہین آمیز اور گھٹیا تبصرے کرنا ناصرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہے۔