ایرانی فلم ساز مجید مجیدی کی فلم ’مڈ ڈے میل‘ نے جنوبی کوریا میں منعقدہ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ ایوارڈز میں کامیابی کے نتیجے میں فلم آسکر ایوارڈز کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے بھی براہِ راست اہلیت حاصل کر گئی۔
ایشیاء کے سب سے بڑے فلمی میلے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ باقاعدہ مسابقتی مقابلے کا آغاز کیا تھا، رواں سال اس مقابلے میں 13 فلمیں شامل تھیں، جن میں جنوبی کوریا کی 3 فلمیں بھی شامل تھیں۔