Entertainment
فرح خان نے اذہان کی پیدائش پر 100 روپے دیکر کہا بڑا ہونے پر اسے بالی ووڈ میں متعارف کرائیں گی، ثانیہ مرزا
بھارتی ٹینس کی سابق چیمپئن ثانیہ مرزا اور بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلمساز فرح خان کی دوستی دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔ بے تکلف گفتگو سے لے کر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق تک، دونوں کے درمیان بہنوں جیسا بے مثال رشتہ
مصنف Shaukat Pirzada137K بار پڑھا

بھارتی ٹینس کی سابق چیمپئن ثانیہ مرزا اور بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلمساز فرح خان کی دوستی دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔ بے تکلف گفتگو سے لے کر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق تک، دونوں کے درمیان بہنوں جیسا بے مثال رشتہ ہے۔
اب ان کی دوستی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جب ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ فرح خان نے ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش کے وقت ہی وعدہ کیا تھا کہ جب وہ بڑا ہوگا تو اسے بالی ووڈ میں متعارف کرائیں گی۔



