Entertainment
بیٹی کی طلاق پر والد کو شرمندگی کیوں محسوس ہونی چاہیے؟ زویا ناصر
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ زویا ناصر نے طلاق سے گزرنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ گہرے جذباتی کرب کا باعث بنتا ہے، اس لیے خاندان اور معاشرے کو خواتین کو شرمن
مصنف Wajiha Naz119K بار پڑھا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ زویا ناصر نے طلاق سے گزرنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ گہرے جذباتی کرب کا باعث بنتا ہے، اس لیے خاندان اور معاشرے کو خواتین کو شرمندہ کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہیے۔
طلاق کے موضوع پر گفتگو کے دوران زویا ناصر نے کہا کہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے طلاق کو اپنی ذات کا ایک حصہ کھو دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے سنبھلنا بھی اتنا ہی مشکل ہو سکتا ہے، خواتین اتنا بڑا فیصلہ کسی معمولی وجہ سے نہیں کرتیں، بلکہ بعض اوقات انہیں مشکل حالات سے گزرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچنا پڑتا ہے۔
ماضی میں طلاق پر 3 ماہ سوگ مناتے تھے، آج یہ معمول بن گئی: صبا فیصل
زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی


