پاکستانی ماڈل، میڈیا شخصیت اور ریئلٹی شو کی رنر اَپ اسراء عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اب تک شادی کی تقریباً 60 سے 70 پیشکشیں مل چکی ہیں، جن میں شادی شدہ مردوں کی جانب سے آنے والی پیشکشیں بھی شامل ہیں۔
پاکستانی ماڈل نے حال ہی میں یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کی پیشکشوں سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کیں۔
اسراء عائشہ کے مطابق میری دادی کی شدید خواہش تھی کہ میں شادی کر لوں، تاہم دادی اس خواہش کی تکمیل دیکھے بغیر دنیا سے رخصت ہو گئیں، وہ چاہتی تھیں کہ میں اپنے چچا کے بیٹے سے شادی کر لوں اور اس مقصد کے لیے کئی مرتبہ میرے گھر رشتہ لے کر آتی تھیں۔