Entertainment
52 سالہ امریکی اداکارہ ہلیری سوینک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع
ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ 52 سالہ اداکارہ ہیلری سوینک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
مصنف Fatima109K بار پڑھا

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ 52 سالہ اداکارہ ہیلری سوینک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ہیلری سوینک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو کے ذریعے یہ خوش خبری سنا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میرا اگلا پروجیکٹ کیا ہے؟ تو میرا یہ پروجیکٹ دسمبر میں سامنے آئے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’ملین ڈالر بے بی‘ اور ’بوائز ڈونٹ کرائی‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہیلری سوینک نے 2018ء میں کاروباری شخصیت فلپ شنائیڈر سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں اپریل 2023ء میں جڑواں بچوں، بیٹی آیا اور بیٹے اوہم کی پیدائش ہوئی تھی، اس وقت ان کی عمر 48 سال تھی۔
ال پچینو 83 سال کی عمر میں بیٹے کے باپ بن گئے


