بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ظہیر اقبال سے پہلے محبت کا اظہار کیا تھا اور اگر ظہیر مجھے شادی کی پیشکش نہ کرتے تو میں خود یہ قدم اٹھا لیتی۔
میش ایبل انڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے تعلقات کے ابتدائی دور کے حوالے سے گفتگو کی، دونوں اداکاروں کی فلم ’تو ہے میری کرن‘ 23 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ظہیر اقبال نے بتایا ہے کہ ایک عام سی گفتگو کے دوران سوناکشی نے اچانک مجھ سے کہا کہ میں ایک دن تم سے شادی کروں گی، جس پر میں حیران رہ گیا۔