Entertainment
بی ٹی ایس کا گریمی 2027ء ایوارڈز کے بائیکاٹ کا اعلان، عالمی میوزک انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی
جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ کے پاپ گروپ بی ٹی ایس نے 2027ء کے گریمی ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz31K بار پڑھا

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ کے پاپ گروپ بی ٹی ایس نے 2027ء کے گریمی ایوارڈز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عالمی میوزک انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب کے پاپ گروپ بی ٹی ایس نے گریمی ایوارڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
کے پاپ گروپ نے گریمی ایوارڈز کی جانب سے بہترین ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری کے اضافے کے باعث اپنی نئی البم آری رنگ یا اس کے کسی بھی گانے کو نامزدگی کے لیے پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی ٹی ایس ممبر کی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار، بریانی اور کڑاہی کا ذکر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے


