Entertainment
مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا۔
مصنف Fatima75K بار پڑھا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا۔
مارک روفالو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے رکن ممالک کی جانب سے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو برطرف کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اُنہوں نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے والے شخص کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لابنگ کی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے جنگی جرائم بھی ختم ہو جائیں گے۔



