Entertainment
فہد شیخ کی محمد احمد سے بدسلوکی کی تردید، معافی بھی مانگ لی
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz190K بار پڑھا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر محمد احمد کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور اسے وائرل کرنے والوں کو قانونی چارہ جوئی کرنے کے حوالے سے بھی خبردار کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
محمد احمد کا مشہور اداکار کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کا انکشاف
نام بتائیں سر: محمد احمد کے تذلیل کے انکشاف پر فیصل قریشی کا ردِعمل


