Entertainment
وویک اوبرائے کا کیریئر کے مشکل دور میں انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف
بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے شدید مخالفت اور انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث کئی افراد نے میرے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
مصنف Rubab Shakeel159K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے شدید مخالفت اور انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث کئی افراد نے میرے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے بتایا کہ غلط سمجھے جانے والے معاملات کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد مجھے شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب فلمیں دینے اور ایوارڈز جیتنے کے باوجود بالی ووڈ کے ایک طاقت ور گروہ نے میرے خلاف محاذ سنبھال لیا اور مجھے فلمی دنیا میں تنہا کر دیا گیا۔
زندگی کے پہلے 1 کروڑ کس عمر میں کمائے؟ وویک اوبرائے نے بتا دیا


