Entertainment
والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا: سلمان خان
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا، اس بارے میں اب بھی سوچ رہا ہوں۔
مصنف Wajiha Naz97K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ والد بننے کے خیال کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا، اس بارے میں اب بھی سوچ رہا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان 13 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر معروف شو ’کافی ود کرن‘ میں نظر آئے۔
اداکار نے شو کے آخری سیزن کی پہلی قسط میں شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔
میزبان کرن جوہر سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے 60 برس کی عمر میں غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود بچوں کا باپ بننے کے امکان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سلمان خان باپ بننے والے ہیں؟


