Entertainment
نامناسب زاویوں سے تصاویر بنانے سے لڑکیاں بے آرامی محسوس کرتی ہیں: سلمان خان
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مشہور شخصیات کی نامناسب زاویوں سے تصاویر بنانے اور لڑکیوں کو بے آرامی میں مبتلا کرنے پر پاپارازی فوٹوگرافرز اور معاوضے کے عوض چلائی جانے والی پی آر مہم پر تنقید کی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel168K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مشہور شخصیات کی نامناسب زاویوں سے تصاویر بنانے اور لڑکیوں کو بے آرامی میں مبتلا کرنے پر پاپارازی فوٹوگرافرز اور معاوضے کے عوض چلائی جانے والی پی آر مہم پر تنقید کی ہے۔
سلمان خان اپنے دوٹوک انداز کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس میں بھی ان کا سخت مؤقف سامنے آیا۔
اداکار نے کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کے دوران مشہور شخصیات کی نامناسب تصاویر بنانے والے فوٹوگرافرز پر اپنے اعتراضات کی وضاحت کی۔
60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں: سلمان خان


